خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا: ہیلی کاپٹر کھمبوں سےٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک

کینیڈا:(اے پی پی)کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بلٹن میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونو ں سوار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ روٹ سے باہر جانے کے باعث پیش آیا ہوگا ،تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔