خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم غریب بچوں کو باکسنگ کے داؤ پیچ سکھانے لگے

نیویارک:(اے پی پی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک کے باکسنگ جم میں غریب بچوں کو باکسنگ کے داؤ پیچ سکھائے، وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدے پر دستخطوں کیلئے آجکل نیویارک میں ہیں۔ تفصیلات کیمطابق جسٹن ٹروڈو گزشتہ روز بروکلین کی گلیسن جم گئے جہاں غریب بچوں کو باکسنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اس موقع پر جسٹن ٹروڈو بھی باکسنگ کے دستانے اور کٹ پہن کر رنگ میں اتر گئے اور نہ صرف جم کے ٹرینر کے ساتھ باکسنگ کھیلی بلکہ باکسنگ کی تربیت لینے والے بچوں بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں باکسنگ کے داؤ پیچ کے بارے میں بتایا۔