خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم کو بھارت یاترا لے ڈوبی

کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم کو بھارت یاترا لے ڈوبی

ٹورنٹو:(ملت آن لائن) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا دورہ بھارت نے نا صرف ان کی سیاسی ساکھ میں گراوٹ کا سبب بنا ہے بلکہ ان کی پارٹی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ کینیڈین نیٹ ورک گلوبل نیوز کی جانب سے پولنگ ایجنسی (آئی پی ایس او ایس) کے تحت کرائے گئے سروے کے مطابق اس وقت اگر وفاق کے انتخابات کرائے گئے تو کینیڈین وزیراعظم کی لبرل پارٹی کو اپوزیشن کی اعتدال پسند جماعت سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس بڑی ناکامی کی وجہ جسٹن ٹروڈو کا 8 روزہ طویل دورہ بھارت ہے ۔
بھارت میں ’ٹھنڈا‘ استقبال
یہ سروے 28سے یکم مارچ کے درمیان کیا گیا جس میں 18 سے سال زائد عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔ سروے نتائج کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کا اہلخانہ کے ہمراہ دورہ بھارت ان کی شہرت میں کمی کا باعث بنا ہے۔ پول میں شامل 40 فیصد کینیڈین کو یقین ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے بھارت جانے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جب کہ صرف 16 فیصد کا ماننا ہے کہ یہ دورہ تعلقات میں بہتری لائے گا۔ 54 فیصد شہریوں نے حکمران جماعت کی کارکردگی کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم بھی شاہ رخ خان سے متاثر
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل فروری میں کینیڈین وزیراعظم نے بھارت کا 8 روزہ دورہ کیا تھا جس میں بھارت کی جانب سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا ، یہاں تک کے بھارتی وزیراعظم ان کے استقبال کرنے تک نہیں آئے تھے۔