خبرنامہ انٹرنیشنل

کیوبا؛ فیڈل کاسترو کی آخری رسومات میں متعدد عالمی رہنماؤں کی شرکت

ہوانا: (اے پی پی) کیوبا میں آنجہانی فیدل کاسترو کی آخری رسومات میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈل کاسترو کی آخری رسومات کے سلسلے کی مرکزی تقریب دارالحکومت ہوانا کے انقلاب چوک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لاکھوں شہریوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اْنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آخری رسومات میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا، بولیویا کے صدر ایوو مورالیس اور ایکواڈور کے سربراہِ مملکت رافائل کوریعا بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ فیڈل کاسترو گزشتہ جمعہ کی شام 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔