خبرنامہ انٹرنیشنل

کیوبا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، ایک سیاح ہلاک،27 زخمی ہوگئے

ہوانا:(اے پی پی) کیوبا میں غیر ملکی سیاحوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں جرمن سیاح ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔کیوبا کی سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پل پر محو سفر ٹرک کا کنٹینر الگ ہوکر نیچے سڑک سے گزرنے والی سیاحوں کی بس پر آگرا جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک 27 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے سیاح کا تعلق جرمنی سے ہے۔ سیاحوں کی بس ٹرینڈاڈ کے سیاحتی مقام کو جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔