خبرنامہ انٹرنیشنل

کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو انتقال کر گئے

ہوانا: (ملت+اے پی پی) کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ انکی عمر 90برس تھی ۔ فیڈل کاسترو کے بھائی اور کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 10:29منٹ پر انتقال کر گئے ہیں۔