خبرنامہ انٹرنیشنل

کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی راکھ دفنا دی گئی

سانتیاگو ڈی کیوبا:(ملت+اے پی پی) کیوبا کے انقلابی رہنمافیڈل کاستروکی راکھ گزشتہ روز سانتیا گودے کیوباکے ایک قبرستان میں دفنادی گئی۔ چیدہ چیدہ شخصیات نے ان کی آخری رسومات کی ایک سادہ سی تقریب میں شرکت کی۔ کاسترو کے انتقال پرکیوبا میں 9 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کاسترونے قریب نصف صدی تک کیوباکی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھی اور وہ 25 نومبرکو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ہفتے کے دن ہزاروں لوگوںنے ایک ماتمی تقریب میں شرکت کی جس کی سربراہی کیوباکے صدر راؤل کاسترونے کی۔ انھوںنے اعلان کیاکہ فیڈل کاستروکی خواہش کے مطابق کسی سڑک یایادگارکانام ان کے نام پر نہیں رکھا جائے گا۔