خبرنامہ انٹرنیشنل

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی

ہوانا:(ملت آن لائن) کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کرلی۔ کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کرلی، کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اینجل کاسترو شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے ان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری تھا۔ اینجل کاسترو جوہری طبیعیات کے ماہر تھے جس کی تربیت انہوں نے سویت یونین سے حاصل کی، اس کے علاوہ اینجل کاسترو 1980 سے 1992 تک کیوبا کے جوہری پروگرام کے سربراہ بھی رہے۔
کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو چل بسے
کیوبن میڈیا کے مطابق اینجل کاسترو کی آخری رسومات کے حوالے سے فیصلہ فیڈل کاسترو کے اہل خانہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی راکھ دفنا دی گئی
واضح رہے کہ کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب کی علامت سمجھے جانے والے رہنما فیڈل کاسترو 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیراعظم اور پھر 2008 تک ملک کے صدر رہے، انہوں نے تقریباً 50 سال تک ملک پر حکمرانی کی اور 2016 میں 90 برس کی عمر میں چل بسے۔ کیوبا میں اب بھی ان کے چھوٹے بھائی راول کاسترو کی حکومت ہے۔