خبرنامہ انٹرنیشنل

کیٹلونیا کے معزول صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

میڈرڈ: (ملت آن لائن) اسپین کی حکومت اور یورپی یونین نے خود مختار علاقے کیٹلونیا کے معزول صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ کارلس کا کہناہے کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ برسلز سے لڑیں گے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسپین کی حکومت نے کیٹلونیا کے معزول صدرکارلس پوجمان کے وارنٹ گرفتاری جمعے کے روز جاری کئے، آج یورپی یونین نے بھی اسپین کو رکن ممالک ہونے کے معاہدے کے تحت پوجمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔اسپین کی حکومت نے یکم اکتوبر کے ریفرنڈم اور آزادی کے اعلان کے بعد کیٹلونیا کی پارلیمنٹ تحلیل کرکے رواں سال اکیس دسمبر کو عام انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹلونیا کے معزول نائب صدر سمیت آٹھ وزرا کو گرفتارکیا ،اور عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا ، جبکہ معزول صدر کارلس پوجمان راتو رات فرار ہوکر بیلجیم پہنچ گئے تھے، جہاں سے انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیٹلونیا کی آزادی کی جنگ برسلز سے لڑیں گے ۔