خبرنامہ انٹرنیشنل

کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

لندن: (ملت آن لائن) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن لندن کے نیشنل ٹینس سینٹر جا پہنچیں جہاں انہوں نےننھے بچوں کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔ دلفریب مسکراہٹ اور بےانتہاخوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔ انہیں دنیا سے گزرے 20 برس گزرچکے ہیں لیکن ان کے چاہنے والوں میں آج بھی کمی نہیں آئی ہے۔
جتنی شہرت لیڈی ڈیانا کے حصے میں آئی برطانیہ کی کسی اور شہزادی نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی۔ تاہم ان کی بہو اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا کے بعد عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو اپنے لباس، رکھ رکھاؤ اور رہن سہن سے کسی بھی طرح لیڈی ڈیانا سے کم نہیں۔35 سالہ کیٹ مڈلٹن لیڈی ڈیانا کی طرح فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہیں اورعوامی خدمت کرنا اپنی اولین ترجیح سمجتھی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے لندن میں نیشنل ٹینس سینٹر کا دورہ کیااوروہاں موجود 5 سے 8 سال کے ننھے بچوں کےساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔ جب کہ وہاں موجود بچے بھی شہزادی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھےاور ان کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔