خبرنامہ انٹرنیشنل

گائے کے ذبح پر سزائے موت کا بل راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سربرامینین نے گائے ذبح کرنے والے شخص کو سزائے موت دینے کا بل راجیا سبھا میں پیش کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینین سوامی نے راجیہ سبھا میں گائے کو تحفظ فراہم کرنے کا بل پیش کیا بل میں گائیں ذبح یااس کی بیحرمتی کرنے والے کو کم سے کم سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہیں اس کے علاوہ بل میں گائیں کے تحفظ کیلئے اتھارٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بل میں مہاتما گاندھی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے بھی اس قسم کے بل منظور کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند وزیر اعلی نے عہدہ سنبھالتے ہی سیکڑوں مذبح خانے بند کرادیئے ہیں یوگی کے ان اقدامات کے بعد ریاست میں ہر قسم کے گوشت کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے جس کے باعث جنگل میں گوشت خور جانوروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔