گالی دینے پر فلپائنی صدر نے اوباما سے معافی مانگ لی
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے سابق امریکی صدر اوباما کو ماں کی گالی دینے پر ان سے معافی مانگ لی ۔
مقبوضہ بیت المقدس (ملت آن لائن) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوٹیرٹے نے آسیان اجلاس کے موقع پر سابق امریکی صدر کو ’’بازاری عورت کی اولاد‘‘ کہا تھا۔ اسرائیل کے دورے کے موقع پر انہوں نے فلپائنی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ اوباما اب ایک عام شہری ہیں اور انہیں اْن الفاظ کی ادائیگی پر افسوس ہے ۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے منشیات کے خلاف ان کی مہم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اوباما کو معاف کر دیا ہے ۔