خبرنامہ انٹرنیشنل

گری راج سنگھ کامسلمانوں کیلئے 2 بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کیلئے سنگ پریوار کے بعد بھارتی وزیر گریراج سنگھ نے بھی صرف دو بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول نہ ہوا تو بھارت ایک اور پاکستان بن جائے گا۔ بھارتی ہندو انتہا پسند مسلانوں کی آبادی مین اضافہ اپنے وجو د کیلئے خطرہ سمجھنے لگے ہیں۔ چند برس پہلے بھارت میں مردم شماری کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہواتھا، تاہم دیگر اقلیتی آبادی کی شرح میں اضافے کے حساب سے مسلمانوں کی آبادی کم تھی۔ مسلمانوں کی آبادی کم ہونے کے باوجود بھارت کی سنگ پریوار کی ذیلی تنظیمیں اور دیگر ہندو شدت پسند گروپوں نے حکومت سے مسلمانوں کی آبادی محدود کرنے اور ان کے ووٹ کا حق ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اب بھارت کے وزیر بہبودآبادی نے کھلم کھلا مطالبہ کردیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کی آبادی پر کنٹرول ہونا چاہئے۔ اور ملک میں صرف دو بچوں کی پالیسی کا قانون متعارف کرایا جائے، جبکہ اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے ووٹ کا حق ختم کردیا جائے۔