کوناکری ۔ (اے پی پی) گنی میں مسافر بس اور فوجی ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز صوبہ ماسنتا کے علاقے بوفوسو میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث رخ بدل کر ایک فوجی ٹرک سے ٹکراگئی جو سڑک کنارے پارکنگ ایریا میں کھڑا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 تھی۔ انھوں نے بتایا کہ حادثے میں بس بری طرح تباہ ہوگئی۔