خبرنامہ انٹرنیشنل

گوئٹے مالا کی طرف سے اعلان شرمناک ہے، فلسطین

گگوئٹے مالا کی طرف سے اعلان شرمناک ہے، فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس(ملت آن لائن) فلسطینی حکام نے گوئٹے مالا کی طرف سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گوئٹے مالا کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکا کے بعد گوئٹے مالا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والا دوسرا ملک ہے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ ابھی بہت سے ممالک ایسا اعلان کریں گ

…اس خبر کو بھی پڑھئے… امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر کمی کردی

نیویارک:(ملت آن لائن) امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی اور کہا ہے کہ کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔ یہ کٹوتی اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں کی گئی ہے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو برس کے لیے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے، کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔ امریکا اقوام متحدہ کو فنڈ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جو مجموعی بجٹ کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے جب کہ بقیہ بجٹ دنیا بھر کے دیگر ارکان ممالک پورا کرتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور دھمکی دی تھی کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردی جائے گی۔