خبرنامہ انٹرنیشنل

گوئٹے مالا کے بیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات

گوئٹے مالا سٹی:(اے پی پی) گوئٹے مالا نے ہمسایہ ملک بیلازی کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے پیش نظربیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات کر دئے ہیں۔گزشتہ روز دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے گوئٹے مالا کے وزیر دفاع ولیم منسیلا نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی جنگ کی تیاری نہیں بلکہ ایک حفاظتی قدم ہے۔ دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے2وسطی امریکی ممالک کے مابین اچانک پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔