خبرنامہ انٹرنیشنل

گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکتا، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر باراک اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکے گا۔ صدر اوباما نے 2008ء میں اپنی صدارتی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور ہی میں اس متنازعہ اور بدنام زمانہ حراستی مرکز کو بند کر دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہو جانے کے باوجود کہ متعدد عملی وجوہات کی بنا پر اس حراستی مرکز کی بندش ممکن نہیں ہو گی، صدر اوباما پھر بھی مسلسل کوشش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔