خبرنامہ انٹرنیشنل

گولان کی پہاڑیاں ہمیشہ اسرائیل کا حصہ رہیں گی،اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس:(اے پی پی) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں ہمیشہ اسرائیل کا حصہ رہیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے اِس متنازعہ علاقے میں اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کے ابتداء میں کہی۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ پچاس برسوں کے بعد اِس علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے اور اِس مناسبت سے عالمی برادری کو اب یہ حقیت تسلیم کر لینی چاہیے۔واضح رہے کہ شامی علاقے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔