خبرنامہ انٹرنیشنل

گولن کی تاحال امریکہ میں اقامت ہماری بے چینی ہے،ترک صدر

انقرہ /نیویارک: (ملت+آئی این پی)ترک صدرجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ گولن کی تاحال امریکہ میں موجودگی عوام میں تذبذب کا باعث بنی ہے ۔امریکی چینل سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ بعض امریکی سیاست دانوں کا رویہ ان کیلیے مایوس کن رہا ہے مگر امید ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ہماری توقعات پر بھی پورا اتریں گے۔ ایردوان نے فتح اللہ گولن کیخلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کے بغیر تاحال امریکہ میں مقیم رہنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ترک عوام میں بے چینی بڑھی ہے ۔ جہاں تک شام کی صورت حال کا سوال ہے تو اوباما انتظامیہ کے بعض اقدامات ہمارے لیے باعث تشویش ثابت ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ہماری جنوبی سرحدوں پر صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی تھی ۔ صدر نے کہا کہ ہم نے صدر اوباما اور ان کے نائب بائیڈن کو شام سے متعلق تمام معلومات فراہم کیں مگر ان پر کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔