خبرنامہ انٹرنیشنل

گوگل کا القاعدہ رہنما کے خطبات کی تلاش پر پابندی سے انکار

سرچ انجن گوگل:(ملت+اے پی پی) نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے امریکی امام انور العولاقی کے خطبات کی تلاش پر پابندی لگانے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ الگورتھم بیسڈ سرچ انجن میں بہت زیادہ تبدیلیاں ممکن نہیں لیکن کمپنی مستقل ممنوع، ناپسندیدہ اور نقصان دہ مواد کو روکنے کے خلاف کام کرتی رہی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پر مزید کام کرے گی، انور العولاقی 2015ءمیں یمن میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔