خبرنامہ انٹرنیشنل

ہانگ کانگ میں برطانوی پروفیسر کی لاش برآمد

ہانگ کانگ:(اے پی پی) ہانگ کانگ کی پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں تعلیمی خدمات سر انجام دینے والے برطانوی پروفیسر ہیلری بوور کی لاش بدھ کو چائنا کے شہر شینزہن سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق بوور ہانگ کانگ میں ملازمت کرتے تھے جب کے انکی رہائش جنوبی جزیرے میں لینڈ میں تھی جہاں مقتول اپنی اہلیہ اور 6سالہ بیٹے کے ساتھ رہائش پزیر تھے۔مقتول کی عمر 60سال بتائی گئی ہے۔اس کے قتل کے بارے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔