خبرنامہ انٹرنیشنل

ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 44پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

ہانگ کانگ ۔ (اے پی پی) ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 23مظاہرین گرفتار جبکہ 44پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ میں نئے قمری سال کے موقع پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 23مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے ڈسٹرکٹ مونگ کوک میں کھانے پینے کے ناجائز سٹالز کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس اور دکانداروں کے خلاف جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں شامل 23مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے کئے گئے پتھراؤ کے باعث 44پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔