ہانگ کانگ ۔ (اے پی پی) ہانگ کانگ میں پھیری والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 50 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اورپھیری والوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس نے بغیر لائسنس کے فٹ پاتھوں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں پولیس اور پھیری والوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔پھیری والوں نے ان کے ٹھیلوں کو ہٹانے کی کوشش کرنے پر پولیس پر پتھراو کیا اور ڈنڈوں کی برسات کر دی۔جس کے نتیجہ میں 50 کے اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے درجنوں پھیری والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پھیری والوں کی فروخت کردہ کھانے پینے کی اشیاء کے حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے حکام نے ان پر قابو پانے کا حکم دیا ہے۔