خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری امریکی تاریخ کی سب سے بدعنوان امیدوارہیں، ٹرمپ

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی عہدہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہلیری کلنٹن امریکی تاریخ کی سب سے بدعنوان امیدار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک جلسہ کے دوران کہا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون ہیں اور جب وہ وزیر خارجہ تھیں تو اس عہدہ کا استعمال انہوں نے سیاسی فائدہ کیلئے تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ امیر ہورہی ہیں اورآپ کو غریب بنار ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بل کلنٹن نے صدارت سے ہٹنے کے بعد ایک خیراتی ادارہ قائم کیا اور اس کے لیے کروڑوں ڈالر کے عطیات وصول کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بل کلنٹن اور ہیلری نے دنیا بھر میں اس فاونڈیشن کے زیر انتظام لیکچرز دئے اور انکی مد میں 153 ملین ڈالر کماے۔ اور اس تمام رقم کو اپنی ذاتی تشہیر اور اپنی سیاسی جماعت کے پروپگنڈے کے لیے استعمال کیا۔