خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری نےجھوٹ بولااورنہ قانون کی خلاف ورزی کی، ایف بی آئی

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی ارکان پارلیمان کو بتایا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدواری کی خواہش مند ہلیری کلنٹن نے ای میلز کے حوالے سے ایف بی آئی کے سامنے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی انہوں نے بطور وزیر خارجہ اس حوالے سے قانون کی کوئی خلاف ورزی کی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کومی نے امریکی ایوان نمائندگان کے ایک پینل کو بتایا کہ کوئی بھی معقول استغاثہ انہیں ای میلز کے لیے پرائیویٹ سرورز استعمال کرنے پر مجرم نہیں ٹھہرائے گا۔