خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری نے انتخابی مہم کے اخراجات میں ٹرمپ کو پیچھے چھوڑدیا

نیویارک:(اے پی پی) امریکا میں ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم کے اخراجات کے حوالے سے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ ماہ اپنی انتخابی مہم کے اخراجات میں دو گنا اضافہ کرنے کے باوجود اب بھی اپنی حریف ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جولائی میں ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر خرچ کیے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اخراجات کر چکی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنیاں 650 ملین ڈالر کی مقروض تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اب تک کی مہم کے اخراجات گذشتہ صدارتی مہمات کے مقابلے میں بہت کم رہے ہیں۔