خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری کاامریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کےامکانات پراظہارتشویش

مولین : (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے امریکی انتخابات کے عمل میں روس کی مداخلت کے امکانات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے روس کی طرف سے امریکی انتخابی عمل میں ڈیموکریٹ پارٹی پر سائبر حملوں کے امکانات کی اطلاعات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں امریکی انتخابی عمل پر ممکنہ روسی سائبر حملوں کی اطلاعات بے حد تشویشناک ہیں جس سے بڑے سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے انتخابی عمل میں روسی مداخلت کی کوشش کو یکسر روکنا ہوگا۔ہیلری کلنٹن نے مذکورہ بات چیت اپنی دوماہ کی طویل اور حتمی انتخابی مہم کی ابتداء کے لئے کلیولینڈ جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔