خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ (آج ) لاس ویگاس میں ہوگا

واشنگٹن ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ (آج ) بدھ کو لاس ویگاس شہرمیں ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن سے پیچھے ہیں، اور (آج) بدھ کا مباحثہ اْن کے لیے آخری موقع ثابت ہو سکتا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ میں اپنی کارکردگی میں تبدیلی لا سکیں، جب کہ انتخاب کے دِن میں تین سے بھی کم ہفتے باقی ہیں۔ریئل کلیئر پالٹکس کی جانب سے کرائے گئے تازہ ترین عوامی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ کلنٹن ٹرمپ سے 6.4 فی صد پوائنٹ سے آگے ہیں۔