خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری کلنٹن نے پیورٹوریکو کا پرائمری انتخاب جیت لیا

واشنگٹن۔ :(اے پی پی) امریکہ کے صدر کے عہدے کی امیدواری کی دوڑ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی دعویدار ہلیری کلنٹن نے پیورٹو ریکو کا پرائمری انتخاب جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواری حاصل کرنے کے وہ اور بھی قریب پہنچ گئی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیورٹو ریکو کے پرائمری انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف ورموٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔اس پرائمری میں ہیلری 62.5 فیصد ووٹ اور ان کے مدمقابل نے 37.1 فیصد ووٹ حاصل کیئے۔