خبرنامہ انٹرنیشنل

ہمارے جنگی طیارے نے بمباری نہیں کی، روسی وزارت دفاع

ہمارے جنگی طیارے نے بمباری نہیں کی، روسی وزارت دفاع
ماسکو(ملت آن لائن) روس نے شام کے شورش زدہ شہر ادلب میں نہتے شہریوں پر بمباری اور اس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 19 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ادلیب کے نواحی علاقے معرشورین میں نامعلوم طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 19 عام شہریوں کے قتل عام کی ذمہ داری روس پر عائد کی جا رہی ہے۔ روس کے کسی جنگی طیارے نے ان دنوں ادلب میں کسی مقام پر بمباری نہیں کی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شمال مغربی شام کی ادلب گورنری میں معرشورین کے مقام پر نامعلوم جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 7 کم سن بچوں سمیت19 افراد مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ معرشورین کا علاقہ جنگ بندی زون میں شامل ہے۔