خبرنامہ انٹرنیشنل

ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

عقل سے دستبرداری...بابر ستار

ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے تارکین وطن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے دوران کانگریس ممبران سے کہا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ہیٹی سے مزید افراد کی کیوں ضروت ہےِ؟ انہیں باہر نکالو۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستانہ زبان استعمال کی ہے اور انہوں نے کچھ افریقی ممالک کو گھٹیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود صدرٹرمپ کو کہتے سنا ہے وہ نہیں سمجھتے کہ اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے ایسی زبان استعمال کی ہو۔ امریکی انتظامیہ نے حالیہ عرصے میں ملک میں آنے والے تارکین وطن کی تعداد کم کرنے اور پہلے سے ملک میں موجود تارکین وطن کے حقوق محدود کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔ خیال رہے کہ تارکین وطن کے حوالے سے معاہدے پربات چیت کے لیے دو روز قبل ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفترمیں ان سے ملاقات کی تھی جس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ متنازع بیان دیا۔ امریکہ کا ایل سلواڈورکے2 لاکھ شہریوں کوملک سےنکالنےکا اعلان، یاد رہے کہ رواں ہفتے 9 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ نےاعلان کیا تھا کہ امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے 2 لاکھ ایل سلواڈور کے شہریوں کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔