خبرنامہ انٹرنیشنل

ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، بی جے پی راہنما

ہندوستان صرف

ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، بی جے پی راہنما

نئی دہلی(ملت آن لائن)بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے راہنما وکرم سینی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ہندوؤں کا ہے اس میں مسلمانوں سمیت دیگر اقوام کے لئے کوئی جگہ نہیں کیونکہ مسلمانوں کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور مسلمانوں اپنی آ با دی بڑ ھا کر جھگڑا کر نا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر نگر میں ایکعوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔ ہندؤ راہنما کا کہنا تھا کہ آج کل دیگر ذاتوں سے تعلق رکھنے والےہندوستان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا ملک ہے اور یہ ہندو ازم کے نام سے ہی حاصل کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کٹر ہندو ہوں اور ہمارے ملک کا نام ہندوستان ہےاور یہ ہندوؤں کا ملک ہے آج دیگر بے ذاتی لوگ یہاں پر فائدے اٹھا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سمیت دیگر جتنی بھی ذاتیں ہیں ان کے لئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ ان کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں اس لئے انہیں بھارت سے چلے جانا چاہئے ہندوستان کی زمین صرف ہماری ہے ۔