امریکی میں لاوے نے تباہی مچادی، دریا کی طرح بہتا ہوا لاوا سمندر میں گرنے لگا۔
امریکا کی ریاست ہوائی کا مشہور لاوا آگ کا طویل دریا بن چکا ہے، آرمی نیشنل گارڈ نے فضاء سے لئے گئے مناظر جاری کردئیے۔
ہوائی میں لاوا 6 ہفتے قبل پھوٹا تھا اور اب پورے جزیرے کو تباہ کررہا ہے، سیکڑوں مکانات راکھ ہوچکے، پوری آبادی منتقل ہوچکی۔
لاوا بہتا ہوا ایک مقام پر سمندرمیں گررہا ہے، یہ ہوائی کی جدید تاریخ میں لاوے سے آنیوالی سب سے بڑی تباہی ہے۔