خبرنامہ انٹرنیشنل

ہونہار پاکستانی طالبہ نے دبئی میں اسکالرشپ جیت لی

ہونہار پاکستانی طالبہ نے دبئی میں اسکالرشپ جیت لی

دبئی:(ملت آن لائن) کینسر کے موذی مرض میں مبتلا پاکستانی شخص کی ہونہار بیٹی سُمن انصاری نے اعلیٰ تعلیم کے لیے دبئی میں 77 ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ جیت لی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ڈائرا انٹرنیشنل اسکول میں فائنل ایئر کی طالبہ سُمن انصاری کو ابوظبی میں واقع نیویارک یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 77 ہزار ڈالرز کی اسکالر شپ سے نوازا گیا ہے۔ 19 سالہ سمُن انصاری کی فیملی کینسر میں مبتلا والد کے علاج کی غرض سے پاکستان لوٹ گئی ہے۔
پاکستانی طالبہ نے پارکنسن مریضوں کےلیے ذہین چھڑی تیار کرلی
سمن انصاری اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ دبئی میں زیرتعلیم ہیں جہاں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پروفیشنل زندگی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کی ہونہار بہن نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے ممتاز نمبروں سے آئی بی امتحان پاس کیا ہے انہوں نے 45 میں سے 43 نمبر حاصل کیے۔ سمن انصاری کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ سے ان کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔