خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیروشیما میں نیوکلیر بم گرائے جانے کی برسی

جاپان کے شہر ہیروشیما میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر امریکا کی طرف سے نیوکلیر بم گرائے جانے کی تہتر ویں برسی منائی گئی۔

مئِر ہیروشیما کہتے ہیں امریکا کی طرف سے ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے پر 6 اگست کو ہلاک افراد کی تہترویں برسی منائی گئی۔ جاپانی وزیر اعظم اور مئیر ہیروشیما تقریب میں شریک تھے۔

مئیر ہیروشیما کازومی ماتسوئی نے جدید نیوکلیئر ہتھیاروں اور قوم پرستی کی وجہ سے ایک بار پھر سرد جنگ کی طرف جانے پر خبردار کیا اور کہا کہ دنیا کے ایک بار پھر کولڈ وار زمانے کی طرف جارہی ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما پر ایٹم بم گرنے سے ایک لاکھ چالیس ہزار جاپانی مارے گئے تھے۔