خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری ای میلز؛ تحقیقات میں مداخلت نہیں کروں گی،امریکی اٹارنی جنرل

واشنگٹن:(آئی این پی ) امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے کہا ہے کہ وہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق تحقیقات میں مداخلت نہیں کریں گی۔ ایف بی آئی اور پراسیکیوٹرز کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف بی آئی آئندہ چند دنوں میں ہلیری کلنٹن کا انٹرویو کرے گا۔کولوراڈو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے کہا کہ ان کا تقرر سیاسی طور پر ہوا ہے تاہم اس سے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔تحقیقات سے متعلق سفارشات پر محکمہ انصاف اور ایف بی آئی ڈائریکٹر نظر ثانی کریں گے جس کے بعد یہ سفارشات انہیں پیش کی جائیں گے جو ایک قانونی عمل ہے تاہم وہ ان سفارشات کو مکمل طور پر قبول کریں گی۔امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے یہ اعلان فینکس ایئر پورٹ پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے ملاقات کے بعد کیا۔دوسری جانب ایف بی آئی نے آئندہ چند دنوں میں ہیلری کلنٹن سے ملاقات اور ان کے انٹرویو کا فیصلہ کیا ہے