خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری نےاگست میں انتخابی مہم کیلئے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرجمع کرلیے

امریکا:(اے پی پی) امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن مالامال ہوگئی ۔ صرف اگست میں انتخابی مہم کے لیے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرجمع کرلیے ہیں ۔ اس موقع پر ہیلری نے اپنی مہم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹےڈونرری پبلکن پارٹی کوچھوڑکرمجھےرقم دےرہےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ری پبلکن ووٹرٹرمپ کی منقسم مزاجی سےتنگ آگئےہیں۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کواسکینڈل کاسامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ پارٹی گرل قرار دیے جانے پر اہلیہ ٹرمپ میلانیا نے میڈیا کے خلاف ہرجانےکادعوی کردیا ہے ۔