خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن نے زندگی کی انہتر بہاریں دیکھ لیں

فلوریڈا(ملت + آئی این پی)ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن انہتر برس کی ہو گئیں ، اپنی مہم کے سلسلے میں فلوریڈا جاتے ہوئے طیارے میں موجود ورکرز کے ساتھ سالگرہ منائی ۔ ہلیری کلنٹن نے سالگرہ کے لئے چاکلیٹ کیک بنوایا تھا ، انہوں نے کیک تقسیم بھی کیا اور کہا کہ یہ مزیدار ہے اور چاکلیٹ کے دیوانے اسے ضرور پسند کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی مہم کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں اور اگلے دو ہفتے ان ریاستوں میں گزاریں گی جہاں مقابلہ سخت ہے ۔ مدمقابل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کی جانب دھیان دینا شروع کر دیا ہے ۔