خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن کنکٹی کٹ پرائمری بھی جیت گئیں

واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چار مزید ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات میں کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے خلاف کنکٹی کٹ کے علاوہ ڈیلاویئر، میری لینڈ اور پینسلوینیا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینڈرز نے روڈ آئی لینڈ میں کامیابی حاصل کی۔ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں ہونے والے نامزدگی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس نومبر میں ہونا ہیں۔