خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن کومزید ایک سوملین ڈالرکی ضرورت ہے

واشنگٹن۔:(اے پی پی) ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لئے 1 سو ملین ڈالر چندہ جمع کرنا چاہتی ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلری کلنٹن کی انتخابی سرگرمیوں کے بجٹ میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے اپنے ڈونرز سے مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات کے لئے باقی ماندہ 62 دنوں کے اندر 1 سو ملین ڈالر جمع کریں۔اگست کے مہینے میں کلنٹن اور دو دیگر کمیٹیوں نے 140 ملین ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے کچھ ہی دنوں بعد بروکلین کی ٹیم نے اپنی اقتصادی کونسل کے ارکان سے کہا ہیکہ دیگر مد میں پیسے اکٹھا کرنے اور آن لائن مالی حمایت کے علاوہ مزید ایک سو ملین ڈالر کی امداد کی ضرورت ہوگی تا کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی جاسکے۔کلنٹن کی انتخاباتی مہم کے ذمہ دار رابی موک نے اس سلسلے میں دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کوریج کلنٹن کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہیلری کلنٹن چاہتی ہیں کہ انتخابی مہم کے بجٹ کے لئے ان کی سرگرمیوں سے جو وقفہ حاصل ہوا تھا اس کے بعد وہ دوبارہ اپنے دورے اور تقریریں شروع کریں اسی سلسلے میں وہ اگلے ہفتے کیلیفورنیا جائیں گی۔