خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کی شکست کے بعد مشیل اوباما کا نام سامنے آگیا

واشنگٹن:(ملت+آئی این پی)امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخاب کے لئے مشیل اوباما کا نام سامنے آنے لگا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرورحصہ لیں،تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشیل اوباما کے لیے 2020 کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے ۔مشیل اوباما امریکا کے سیاسی منظرنامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں ۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر اوباما سے زیادہ ہے۔