خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیٹی میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اپناریلیف آپریشن مکمل کرلیا

واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ہیٹی میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اپناریلیف آپریشن مکمل کرلیا۔ امریکی مشن آئندہ چند روز میں ہیٹی سے واپس آجائیگا۔ امریکی سدرن کمانڈ کے سرسبراہ ایڈمرل کرٹ ٹیٹر کے بیان کے مطابق ہیٹی میں سمندری طوفان میتھیو سے ہونیوالی تباہی کی وجہ سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے بھجوائے جانیوالے میرین اور آرمی کو رکے 10 ہیلی کاپٹرز نے وہاں اپنا مشن مکمل کرلیاہے ۔ حالات معمول پر آنے اور امدادی سامان پہنچنانے میں زمینی راستوں کی بحالی کے بعد امریکی ہیلی کاپٹر مشن آئندہ چند روز میں واپس آجائیگا۔ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے ہوائی اڈے پر400 امریکی فوجی تعینات ہیں ۔ہیلی کاپٹر بھی تعیناتی کیلئے وہی بھجوائے گئے تھے۔