خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیٹی میں موسلادھار بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

پورٹ اوپرنس:(اے پی پی) ہیٹی میں موسلادھار بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیٹی کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارش کے باعث دارلحکومت پورٹ اوپرنس میں گھر گرنے سے 3 بچے ہلاک ہو گئے۔جبکہ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں 41 سالہ شخص ہلاک ہوا۔انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث ایک دیوار گرنے سے ایک 36سالہ شخص اور 7 سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 4612 گھروں میں کچرا بھی داخل ہوا ہے جس کی صفائی کا کام جاری ہے۔