خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیٹی میں کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے

پورٹ آؤ پرنس:(اے پی پی) ہیٹی میں طوفان بادوباراں کے دوران کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہیٹی کے شہر بمبارڈوپولس سے گونیوس نامی شہر جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کشتی کے مسافروں کی اصل تعداد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔مزید برآں ملک کے وسطی علاقہ میں بھی ایک شخص کے طغیانی میں بہ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔