خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیٹی میں ہیضہ، بان کی مون معافی مانگ لی

اقوام متحدہ:(ملت+اے پی پی) کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہیٹی میں ہیضے کی وبا کے پھیلنے میں اس عالمی ادارے کے کردار پر پہلی مرتبہ معافی مانگی ہے۔ بان کی مون کے مطابق اس سلسلے میں نئی حکمت عملی تیار کرنے ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے اگلے دو برسوں میں چار سو ملین امریکی ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔ ہیٹی میں 2010ء میں ہیضے کی وبا پھیلی تھی اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کے وہ نیپالی فوجی تھے، جو اُسی برس جنوری میں شدید زلزلے کے بعد ہیٹی پہنچے تھے۔ اس وبا پر نوے فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے کسی ملک میں ہیضے کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد موجود نہیں ہے۔