خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیکرزنےامریکی محکمہ محصولات سے جعلی پن کوڈز حاصل کیے

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی محکمہ محصولات نے کہا ہے کہ ہیکرز نے اس کے سسٹم سے ایک لاکھ کے قریب جعلی پن کوڈز حاصل کیے۔امریکی محکمہ محصولات کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ایک آٹومیٹڈ کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے اس کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ایک لاکھ نقلی پن کوڈز جنریٹ کیے ۔ان پن کوڈز کی مدد سے مختلف ذرائع سے پیسے حاصل کیے جاسکتے تھے، تاہم محکمے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس چوری کا پتا چلالیا ہے ۔محکمے کے مطابق ہیکرز نے ایک جعلی ڈیٹابیس کے ذریعے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی، تاہم امریکی ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہے ۔