خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن، امریکی ڈرون حملےمیں القاعدہ کے9 جنگجوہلاک

صنعاء : (اے پی پی) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 9جنگجو ہلاک ہو گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے شہر مآرب میں وادی شرق کے مقام پر امریکا کے مبینہ ڈرون طیارے نے القاعدہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں کم سے کم 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔مآرب سے قبائلی ذرائع نے بھی ڈرون طیارے کے ذریعے دو الگ الگ مقامات پر میزائل حملوں کی اطلاع دی گئی ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔