صنعاء:(اے پی پی) یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 14 جنگجو مارے گئے ۔برطانوی خبررساں ادرے رائٹرز کے مطابق طبی عملے اور عینی شاہدین نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے صوبہ ابیان میں القاعدہ کی زیر استعمال عمارت اور زنجیبار میں جنگجوؤں کے زیر قبضہ انٹیلی جنس ہیڈکواٹرز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ العدھن گاؤں میں جنگجوؤں کی جاری ایک میٹنگ پر ڈرون حملے 8 جنجگو مارے گئے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے جنوبی یمن میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر امریکی فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔