خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن:حکومت کے حامی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

طائز:(اے پی پی) یمن کے شہر طائز میں حکومت کے حامی ہزاروں شہری راستوں پر نکل آئے، شہرویوں کا مطالبہ تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پرعمل کرتے ہوئے حوثی باغی زیرقبضہ علاقوں کو خالی کردیں۔یمن کے شہر طائز میں ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2014سے جن علاقوں پر حوثی باغیوں نے قبضہ کر رکھا ہےوہ خالی کردیں ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر مطالبات درج تھے، جبکہ وہ نعرے لگا رہے تھے کہ حوثی باغی اقوام متحدہ کے قرارداد نمبر 2216 پر عمل کریں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ طائز میں جاری لڑائی کے دوران 300 سے زائد شہری ہلاک اور 20000 زخمی ہوچکے ہیں اور شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے،2014 سے لڑائی میں اب تک 6000 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں شہری اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔