خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن:سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 26 افراد جاں بحق

یمن:سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 26 افراد جاں بحق

صنعا: (ملت آن لائن) یمن:سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 26 افراد جاں بحقخبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں ایک ہوٹل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارت منہدم ہو گئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ یمن میں اڑھائی سال سے جاری لڑائی میں اب تک دس ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک کول پاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ رائے بریلی میں واقع 1500 میگاواٹ پاور ہائس کے بوائلر میں ہوا۔ دھماکے سے پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا یونٹ تباہ ہو گیا جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پاور ہاؤس کا ایک بوائلر اچانک بند ہو گیا اور پھر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث موقع پر موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔